the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ناندیڑ: ۲۵؍جون (نامہ نگار)پہلی کلاس میں داخلے کیلئے ۶؍ہزارروپئے رشوت لینے کے معاملے میں اقراء اسکول کی کلرک اور سوسائٹی کے خازن کو ۶؍ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے گزشتہ کل گرفتار کیاتھا ۔ آج دونوں کو ناندیڑ عدالت میں پیش کیاگیا ۔ جج نے انہیں مجسٹریل کسٹڈی کے تحت جیل روانہ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اینٹی کرپشن میں شکایت درج کی تھی کہ گلزار ایجوکیشن سوسائٹی کے خازن محمد حسام الدین نے ان کی لڑکی کے داخلے کیلئے ۶؍ہزارروپئے رشوت مانگی ہے ۔ اس شکایت پر اینٹی کرپشن بیورو نے جال



بچھاکر گذشتہ کل اقراء اسکول کی کلرک امینہ سلطانہ اور گلزار ایجوکیشن سوسائٹی کے خازن محمد حسام الدین کو ۶؍ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا اور دونوں کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔ آج دوپہر میں حسام الدین اور کلرک امینہ سلطانہ کو ناندیڑ عدالت لایاگیا اور جج ایس بی مسکے کے روبرو پیش کیاگیا ۔ جج نے ان کی ضمانت درخواست مسترد کرتے ہوئے مجسٹریل کسٹڈی کے تحت جیل میں روانہ کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔ اس طرح سے ان دونوں کی آج رہائی عمل میں نہیں آئی اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.